موٹروے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی،مرکزی ملزم عابد علی کے باپ اوربھائی کو حراست میں لے لیا گیا 

موٹروے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی،مرکزی ملزم عابد علی کے باپ اوربھائی کو ...
موٹروے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی،مرکزی ملزم عابد علی کے باپ اوربھائی کو حراست میں لے لیا گیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)موٹروے زیادتی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی،مرکزی ملزم عابد علی کے باپ اوربھائی کو حراست میں لے لیا گیا،مرکزی ملزم کے اہل خانہ سے تحقیقات کا سلسلہ جاری۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق موٹر وے زیادتی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ،پولیس کی بھاری نفری نے علی ٹاؤن مانگا منڈی میں چھاپہ مارتے ہوئے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی  کے باپ اکبر علی  اور دوسرے بھائی قاسم کو  گرفتار کر لیا ہے ،ملزم عابد کا ایک بھائی اور بیٹی پہلے ہی پولیس حراست میں ہیں ،ملزم عابد کی گرفتاری کے لئے سی ٹی ڈی کی ٹیمیں متحرک ہیں اور شواہد کی بنیاد پر مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں،پولیس نے ملزم عابد کے والد اکبر علی اور بھائی قاسم  کو مانگا منڈی علی ٹاؤن سے ان کی رہائش گاہ سے  گرفتار کیا ہے،گرفتار ہونے والا قاسم ٹھوکر چوک میں پھلوں کی ریڑھی لگاتا ہے اور علی ٹاؤن مانگا منڈی کا رہائشی ہے۔ملزمان  کے اہل خانہ سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جلد ہی مرکزی ملزم عابد علی کی گرفتاری متوقع ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -