”یہ کام کرنے والے کو پی سی بی میں نوکری مل جاتی ہے“ عاقب جاوید نے حیران کن بات کہہ دی

”یہ کام کرنے والے کو پی سی بی میں نوکری مل جاتی ہے“ عاقب جاوید نے حیران کن ...
”یہ کام کرنے والے کو پی سی بی میں نوکری مل جاتی ہے“ عاقب جاوید نے حیران کن بات کہہ دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ جو بھی پی سی بی پر تنقید کرے اسے نوکری مل جاتی ہے، جاوید میانداد نے بورڈ کی پالیسیوں پر تنقید کی تو بھانجے فیصل اقبال کو بلوچستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بنا دیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ چیف سلیکٹر مصباح الحق کہتے ہیں کہ کوچز کی تعیناتی میں ان سے مشاورت نہیں ہوئی،اس صورتحال میں کام کیسے ہو گا؟سلیکشن کمیٹی مشاورت کے بغیر بنے گی تو سب ایک پیج پر کیسے ہو سکتے ہیں؟ وقار یونس ڈومیسٹک کرکٹ کے بولرز کو نہیں دیکھیں گے تو وائٹ اور ریڈ بال میں کھلانے کا فیصلہ کیسے کریں گے، مصباح الحق پر تنقید کرنے والے سلیکشن کمیٹی میں ہوں گے تو ہم آہنگی بالکل نہیں آسکتی،چیف سلیکٹرکو وہ ٹیم دیں جس پر وہ اعتماد کر سکیں۔

مزید :

کھیل -