قبلہ رخ کا تعین کرنے کا سنہری موقع، پیر کو چاند بیت اللہ کے عین اوپر ہوگا

قبلہ رخ کا تعین کرنے کا سنہری موقع، پیر کو چاند بیت اللہ کے عین اوپر ہوگا
قبلہ رخ کا تعین کرنے کا سنہری موقع، پیر کو چاند بیت اللہ کے عین اوپر ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پیر کے روز چاند بیت اللہ کے عین اوپر ہوگا۔

جدہ میں فلکیاتی علوم کی سوسائٹی کے ڈائریکٹر انجینئر ماجد آل زاہرہ کے مطابق پیر 14 ستمبر کو چاند بیت اللہ کے عین اوپر ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ طلوع آفتاب کے چند گھنٹوں بعد چاند رواں سال چوتھی بار بیت اللہ کے اوپر آئے گا، جس کو دیکھ کر لوگ بیت اللہ کی درست سمت کا اندازہ لگا سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ صبح 9 بج کر 33 منٹ 54 سیکنڈ پر چاند بیت اللہ کے اوپر 89 اعشاریہ 58 ڈگری پر ہوگا، یہ سیارے زہرہ کے ساتھ نظر آئے گا اور اسے انسانی آنکھ سے دیکھا جاسکے گا ۔