موٹر وے کیس نیا رخ اختیار کرگیا ، گرفتار ملزم وقار الحسن کے بارے میں متاثرہ خاتون کا تہلکہ خیز انکشاف

موٹر وے کیس نیا رخ اختیار کرگیا ، گرفتار ملزم وقار الحسن کے بارے میں متاثرہ ...
موٹر وے کیس نیا رخ اختیار کرگیا ، گرفتار ملزم وقار الحسن کے بارے میں متاثرہ خاتون کا تہلکہ خیز انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور موٹر وے زیادتی کیس میں ملوث ملزم وقار الحسن نے تھانہ سی آئی اے میں خود پیش ہو کر گرفتاری دیتے ہوئے صحت جرم سے انکار کردیا۔اب اس حوالے سے زیادتی کا شکار خاتون نے بھی تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے وقار الحسن کی شناخت سے انکار کردیا ہے ۔(خیال رہے کہ ملزم وقارالحسن کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ہے جس کی تصدیق شیخوپورہ پولیس کے ترجمان نے بھی کی ہے)
نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوزکے مطابق پولیس حکام نے واٹس ایپ کے ذریعے ملزم وقارالحسن کی تصویر متاثرہ خاتون کو بھیجی تو خاتون نے بھی ملزم وقار کی شناخت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقار واقعے میں شامل نہیں تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید حقائق ڈی این ٹیسٹ کے بعد پتہ چلیں گی۔
واضح رہے کہ ملزم وقار الحسن نے ماڈل ٹاون میں واقع سی آئی اے تھانے میں خود پیش ہو کراپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ میں نے کوئی جرم نہیں کیا  اور  اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے ، میں بے گناہ ہوں اور میرا ڈی این اے ٹیسٹ ٹھیک کروایا جائے۔