چین نے امریکہ کو عالمی امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا

چین نے امریکہ کو عالمی امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا
چین نے امریکہ کو عالمی امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا

  

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چین نے اپنی فوج کے بارے میں متنازعہ امریکی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی امن کو سب سے بڑا خطرہ امریکا سے ہی ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق چینی وزارت قومی دفاع کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے اپنی سالانہ کانگریشنل رپورٹ میں چینی فوجی پالیسیوں کو مسخ کرکے پیش کیا۔چین کی جانب سے امریکی وزارت دفاع کی اس رپورٹ کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے دونوں ملکوں کے فوجوں کے باہمی تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکہ کی جانب سے یہ رپورٹ یکم ستمبر کو جاری کی گئی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ چینی فوج کو نظر انداز کرنے سے قومی مفادات کو شدید نقصانات پہنچنے کا خدشہ ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -