جنسی زیادتی کیس ، بشریٰ انصاری نے مولانا طارق جمیل سے بڑا مطالبہ کردیا

جنسی زیادتی کیس ، بشریٰ انصاری نے مولانا طارق جمیل سے بڑا مطالبہ کردیا
جنسی زیادتی کیس ، بشریٰ انصاری نے مولانا طارق جمیل سے بڑا مطالبہ کردیا
کیپشن:    سورس:   instagram/ansari.bushra

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل سے زیادتی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر اداکارہ نے لکھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جنسی زیادتی کے گھناونے واقعات میں ملوث درندوں کو پھانسی دینے کے بجائے انہیں زندہ رکھا جائے اور انہیں اس قدر تکلیف دی جائے کہ وہ اپنی آخری سانس تک تڑپتے رہیں۔انہوں نے لکھا کہ جس طرح یہ مجرم عصمت دردی کرکے چھوٹے بچوں اور عورتوں کو تکلیف دیتے ہیں اسی طرح ان کو تکلیف دی جائے تاکہ ان بے قصور روحوں کو سکون مل سکے اور یہ درندے ہر ایک کے لیے عبرت کا نشان بن سکیں۔

انہوں نے حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ میں مطالبہ کرتی ہوں کہ ان مجرمان کے ہاتھ پاوں کاٹے جائیں تاکہ جو لوگ آج یا کل یہ گھناونا جرم کرنے کا سوچ رہے ہیں ان کے دلوں میں خوف آجائے۔بشریٰ انصاری نے لکھا کہ پھانسی تو کچھ دیر کی تکلیف ہے لیکن اصل تکلیف تو عبرت کا نشان بنانا ہے۔آخر میں اداکارہ نے مولانا طارق جمیل سے احتجاج کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ مولانا طارق جمیل صاحب ہمیں آپ کی ضرورت ہیں، اس سنگین مسئلے کے خلاف احتجاج کریں، دھرنا دیں، اپنی آواز بلند کریں۔

View this post on Instagram

Thinking wat to ask n what to think..just want the rapist to be alive..not to be hanged..they should live the rest of their lives , with the pain n helplessness with broken legs broken arms and with out the organs which destroy women and their souls..They should be alive to witness the hatred and pain of dying everyday like the rape victims and acid burnet women..like those parents who die every nite n every day..after their innocent boys n baby girls are brutal death..I demand and strongly demand to.cut and throw their sickness tools ...and make them.impotent..n break their legs n hands so that they just become a symbol for all others who are going to do this today tomorrow or day after.Because they will keep doing this until they don't see these results.PHANSI IS JUST A FEW MINUTES PUNISHMENT.BUT THEY SHUOLD BE A REAL "IBRAT" KA NISHAN..BUSSS BIHAT HOGAYA...BUSSSSSSS...Islam ki boat karty hain to practical banain.aankh k badly ankh.. to izzat or zillat k badly zillat...pl maulana Tariq Jameel.koi dharna koi ehtejaj ap bhi to Karen...ap ki yahan bohat zuroorat hay..boliayyyyy...please..

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra) on

مزید :

تفریح -