شہباز گل نے مریم اورنگزیب بارے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی مسکرا اٹھیں گے

شہباز گل نے مریم اورنگزیب بارے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی مسکرا اٹھیں گے
شہباز گل نے مریم اورنگزیب بارے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی مسکرا اٹھیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اونگزیب کو ڈوڈو طوطے سے بڑا جھوٹا قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے ٹوئٹ پر ڈاکٹر شہباز گل نے دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے دوست کے پاس ایک ڈوڈو نامی بولنے والا طوطا  ہوتا تھا،وہ بہت جھوٹ بولتا تھا، مجھے لگتا تھا کہ وہ طوطا سب سے زیادہ جھوٹا ہے، آپ کو دیکھا تو ڈوڈو کو بھول گیا کیونکہ آپ تو رکھ رکھ کرجھوٹ بولتی ہیں۔

انہوں نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں سابق آئی جی ذوالفقار چیمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابق آئی جی پولیس ذوالفقار چیمہ جو ن لیگ کہ آفیسر تھے،ان کا بھائی ن کا ایم این اے ہے،ن لیگ کی ایما پر ایک ٹی وی پروگرام میں موجودہ آئی جی پر بے وجہ تنقید کرتے رہے،سیاسی وابستگی نبھائیں لیکن اس حد تک مت جائیں کہ آپکو جواب ملے،اب آپ جناب کا زمانہ نہیں،جواب آئیگا۔ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے تیسرے ٹویٹ میں معروف تجزیہ کار سلیم صافی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ "صحافت جیسامقدس پیشہ ایسے ہی بدنام نہیں ہوا اسکے پیچھے صافی صاحب جیسے صحافت کا لبادہ اوڑھے کئی لوگوں کاہاتھ ہے ،ان کے مطابق فضل الرحمان دین فروش،بکاؤ اور منافق اورایجنٹ تھا ،آج بغض عمران میں مولانا کو مجاہد عظیم بنا کر انہی بیان کردہ خصلتوں سے حکومت کو ڈرارہے ہیں۔