حمزہ شہباز کو  فوری طور پر جیل سے اس جگہ منتقل کیا جائے۔۔۔۔مسلم لیگ (ن) نے حیران کن مطالبہ کردیا 

حمزہ شہباز کو  فوری طور پر جیل سے اس جگہ منتقل کیا جائے۔۔۔۔مسلم لیگ (ن) نے ...
حمزہ شہباز کو  فوری طور پر جیل سے اس جگہ منتقل کیا جائے۔۔۔۔مسلم لیگ (ن) نے حیران کن مطالبہ کردیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ڈپٹی سیکریٹری عطا اللہ تارڑ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز کو فوری طور پر کوٹ لکھپت جیل سے اتفاق ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست کردی ہے۔

اور اختیارات کے ناجائز استعمال اور سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں کوٹ لکھپت جیل میں قید پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں حمزہ شہباز کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد ن  لیگ نے انہیں فوری ہسپتال منتقل  کا مطالبہ کر دیا ہے ،اس سلسلہ میں  مسلم لیگ (ن)کے ڈپٹی سیکریٹری عطا اللہ تارڑ نے  ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں حمزہ شہباز کو جیل سے اتفاق ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔خط میں کہا گیا کہ  اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز جو اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں ہیں گذشتہ ایک ہفتے سے کورونا وائرس کا شکار ہیں،حمزہ شہباز کی میڈیکل ریکارڈ اتفاق ہسپتال میں موجود ہے اور ان کا ڈاکٹر رضوان اختر بہتر علاج کر سکتے ہیں لہذا حمزہ شہباز کو میڈیکل ایمرجنسی کی بنیاد پر فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا جائے ۔اس سے قبل مریم اورنگزیب نے بھی حمزہ شہباز میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حمزہ تین روز سے بخار میں مبتلا ہیں، حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل سے فوری ہسپتال منتقل کیا جائے اور ان کے علاج کے لیے تمام قانونی ذمہ داریاں پوری کی جائیں۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ علاج میں سستی یا لاپرواہی سے نجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی صحت خطرے سے دوچار ہو سکتی ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے ٹویٹ کیا حمزہ شہباز کو کورونا ہونے کی خبر سن کر شدید پریشانی ہوئی،حمزہ اس فاشسٹ حکومت کے بد ترین سیاسی انتقام کا شکار ہے اور ایک لمبے عرصہ سے ناکردہ گناہوں کی سزا کاٹ رہا ہے،حمزہ شہباز کو فی الفور تمام میڈیکل سہولیات فراہم کی جائیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -