سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاج ریکارڈ

سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاج ...
سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاج ریکارڈ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے اشتعال انگیزیوں پر شدید احتجاج کیا ہے، احتجاجی مراسلہ بھی بھارتی ناظم الامور کے سپرد کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہےاور بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت جان بوجھ کر لائن آف کنٹرول پر سویلین آبادی کو نشانہ بنارہا ہے، رواں برس اب تک بھارت کی جانب سے دو ہزار 225مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی جس سے 18شہری شہید اور 176زخمی ہوئے،بھارت کا معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹاسکتا،ہندوستان کا نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور اقدار کے منافی ہے، بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت 2003 کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کرے، اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -