خاتون سے زیادتی کا شرمناک واقعہ۔۔۔لاہور سیالکوٹ موٹروے کی سیکیورٹی اب کیسی ہے ؟ ایسی خبر کہ مسافروں کو تحفظ کا احساس ہو گا

 خاتون سے زیادتی کا شرمناک واقعہ۔۔۔لاہور سیالکوٹ موٹروے کی سیکیورٹی اب کیسی ...
 خاتون سے زیادتی کا شرمناک واقعہ۔۔۔لاہور سیالکوٹ موٹروے کی سیکیورٹی اب کیسی ہے ؟ ایسی خبر کہ مسافروں کو تحفظ کا احساس ہو گا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون سے زیادتی واقعہ کے بعد آئی جی پنجاب کے حکم پرسات ماہ کے بعد پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے، سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے 250 سے زائد اہلکاروں نے سیالکوٹ لاہور موٹروے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے،سیالکوٹ لاہور موٹروے پر وڈالہ سندھواں اور ڈسکہ سے پٹرولنگ پولیس نے سکیورٹی کے فرائض سنبھال لیئے،عبدالوحید بٹ نامی آفیسر دستے کی کمانڈ کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون سے زیادتی واقعہ کے بعد آئی جی پنجاب کے حکم پر پنجاب پٹرولنگ کے 250 منتخب نوجوانوں کو موٹر وے پر تعینات کر دیا گیا،سیا لکوٹ لاہور موٹروے پر وڈالہ سندھواں اور ڈسکہ سے پٹرولنگ پولیس نے سکیورٹی کے فرائض سنبھال لیئے ہیں اور عبدالوحید بٹ  نامی آفیسر دستے کی کمانڈ کر رہے ہیں،موٹر وے پر  ہر 20 کلومیٹر کے درمیان ایک پولیس کار اور ہر 10 کلومیٹر کے اندر اسلحہ سے لیس ایک ہیوی موٹر بائیک موجود ہو گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -