تحریک انصاف کی رکن اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر نے جج کو تشدد کا نشانہ بنادیا

تحریک انصاف کی رکن اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر نے جج کو تشدد کا نشانہ بنادیا
تحریک انصاف کی رکن اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر نے جج کو تشدد کا نشانہ بنادیا
سورس: twitter/@ia_rajpoot

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ریڈ زون میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر چوہدری خرم اور ایڈیشنل سیشن جج میں ہاتھا پائی ہوئی ہے جس کے بعد پولیس چوہدری خرم کو اپنے ہمراہ تھانے لے گئی۔
نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے ریڈ زون میں 2 گاڑیوں کے ڈرائیورز کے درمیان کراسنگ کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی۔ ایک گاڑی تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر چوہدری خرم چلارہے تھے جب کہ دوسری گاڑی کو ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر ڈرائیو کررہے تھے۔دفتر خارجہ کی عمارت کے سامنے واقع پیٹرول پمپ پر دونوں گاڑیاں پہنچیں تو چوہدری خرم نے ایڈیشنل سیشن جج کو تھپڑ مارے جس پر ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر نے پستول نکال کر فائرنگ کردی تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ اپنے ہمراہ چوہدری خرم کو پولیس اسٹیشن لے گئے۔