کئی ممالک میں سفاکانہ جرائم ہوتے ہیں لیکن کسی ملک میں ۔۔۔۔احسن اقبال نے ایسی بات کر دی کہ ہر کوئی اتفاق کرے گا 

کئی ممالک میں سفاکانہ جرائم ہوتے ہیں لیکن کسی ملک میں ۔۔۔۔احسن اقبال نے ایسی ...
کئی ممالک میں سفاکانہ جرائم ہوتے ہیں لیکن کسی ملک میں ۔۔۔۔احسن اقبال نے ایسی بات کر دی کہ ہر کوئی اتفاق کرے گا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مر کزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ نااہل حکمران ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں ، پنجاب عمران خان کی ہٹ دھرمی کا نشانہ بن چکا، ہر امیر اور غریب ملک میں جرم ہوتا ہے اور کئی ممالک میں سفاکانہ جرائم ہوتے ہیں لیکن کسی ملک میں مظلوم کا مذاق نہیں اڑایا جاتا،حکومت نے معلومات لیک کر کے ملزموں کو فرار ہونے کا موقع دیا، یہ حکومت سوشل میڈیا اور ترجمانوں کے ذریعے چل رہی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ  احسن اقبال نے کہا کہ اس طرح سکول ٹیچر کوبھی تبدیل نہیں کیا جاتا جیسے آئی جی پنجاب کوتبدیل کیا گیا،  پنجاب کے عوام سے بدلہ لینے کے لیے حکمرانوں نے عثمان بزدار کو وزیرا علی پنجاب بنایا۔احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پنجاب کے عوام کو سزا دے رہی ہے، صوبے کے بڑے ا نتظامی افسروں کو نائب قاصد کی طرح تبدیل کیا جا رہا ہے، آئی جی، چیف سیکریٹری اور کمشنرز بار بار تبدیل کیے جا رہے ہیں، جیسے عمران خان اناڑی تھے ویسے ہی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام ہے جن مجرمان کی نشاندہی ہوئی انہیں گرفتار کرے لیکن حکومت نے خاتون سے زیادتی کے دلخراش واقعے پر بھی سیاست کی اور حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے مجرمان فرار ہوگئے،حکومت نے مجرمان کی شناخت لیک کی اورانکو  فرار ہونے کا موقع دیا، شہباز شریف نے جرائم کا سراغ لگانے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کروائی تھی لیکن موجودہ حکومت ملزموں کی نشاندہی ہو جانے کے باوجود انہیں گرفتار نہیں کر سکی۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے معلومات لیک کر کے ملزموں کو فرار ہونے کا موقع دیا ہے، یہ حکومت سوشل میڈیا اور ترجمانوں کے ذریعے چل رہی ہے،ہر جگہ وزیراعظم کا ٹویٹ چلتا ہے لیکن وہ اس واقعے کی مذمت نہیں کر سکے۔

مزید :

قومی -