سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہو گیا 

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہو گیا 
سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہو گیا 

  

لاہور(آئی این پی)سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے شیڈول کا اعلان،انتخابات 29اکتوبر کو ہوں گے، 29 اکتوبر کوعید میلادالنبیؐ ہونے کی صورت میں سپریم کورٹ بارکے انتخابات 30اکتوبرکوہوں گے۔

چیئرمین الیکشن بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کیمطابق وکلا کی لائف ممبر شپ کے حصول اور واجبات جمع کرانیکی آخری تاریخ17 ستمبرہوگی، اہل ووٹرزکی ابتدائی فہرست 19ستمبر کو آویزاں کی جائے گی، ابتدائی فہرست پراعتراضات 23ستمبرجبکہ اعتراضات پرفیصلے 25ستمبر کو ہوں گے۔حتمی فہرست 26ستمبر کوجاری کی جائیگی،28ستمبرسے3اکتوبرتک امیدوارکاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی، کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اور فیصلے چھ  اکتوبر کو ہوں گے، امیدواروں کی ابتدائی فرہست سات اکتوبر کو جاری کی جائے  گی۔امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظوریا مسترد کرنے کیخلاف پاکستان بار کونسل میں اپیل دس اکتوبر تک دائرجا سکیں گی،،ان اپیلوں پر سترہ اکتوبرکوفیصلے کیے جائیں گے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے امیدوار 17  اکتوبر تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -