پی ٹی آئی حکومت میں تمام جھوٹے جمع ہیں، شہلا رضا نے حکمران جماعت کی دھلائی کر دی 

پی ٹی آئی حکومت میں تمام جھوٹے جمع ہیں، شہلا رضا نے حکمران جماعت کی دھلائی کر ...
پی ٹی آئی حکومت میں تمام جھوٹے جمع ہیں، شہلا رضا نے حکمران جماعت کی دھلائی کر دی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما سیدہ  شہلا رضا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں تمام جھوٹے جمع ہیں،کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھرکے بعد ایک اور جھوٹ ہوگا۔

سانحہ  موٹروے  کیس کے حوالے سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ  پر اپنے ٹویٹ  میں شہلا رضا نے کہا کہ سی سی پی اوکے خلاف ملک گیر مظاہروں کے بعد ایک وزیر نے کہا تین دن میں تبدیل کردیا جائے گا،وزیر علیٰ پنجاب نے کہا آئی جی نے نوٹس دیا ہے اور سات دن میں جواب طلب کیا ہے،اسد عمر کہ چکے ہیں کہ سی سی پی اونے کوئی جرم نہیں کیا اگر واقعی جرم نہیں کیا تو نوٹس کیوں دیا؟تبدیل کرنے کی باتیں کیوں۔سیدہ شہلا رضا کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ فیاض الحسن چوہان نے کہاچند گھنٹوں میں ہائی وے  پرریپ کے مجرم حراست میں ہوں گے، آئی جی نے کہامجرموں تک پہنج چکے ثبوت بھی مل گئے،عثمان بزدار نے پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 72 گھنٹوں میں کیس حل کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے مزید گزر گئے، کیا پی ٹی آئی  حکومت میں تمام جھوٹے جمع ہیں،کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھرکے بعد ایک اور جھوٹ ہوگا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -