سفری پابندیاں کب ختم ہوگی؟ سعودی حکومت نے لمبی تاریخ دے دی، تارکین وطن کو بڑا جھٹکا

سفری پابندیاں کب ختم ہوگی؟ سعودی حکومت نے لمبی تاریخ دے دی، تارکین وطن کو بڑا ...
سفری پابندیاں کب ختم ہوگی؟ سعودی حکومت نے لمبی تاریخ دے دی، تارکین وطن کو بڑا جھٹکا

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عائد کی جانے والی تمام سفری پابندیاں یکم جنوری 2020 کو اٹھالی جائیں گی۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب منگل سے مرحلہ وار بین الاقوامی پروازوں سے پابندی ہٹائے گا، یہ پابندی صرف انتہائی صورتحال کا سامنا کرنے والے لوگوں کیلئے ہٹائی جائیں گی۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یکم جنوری 2020 سے کورونا وائرس کی وجہ سے عائد کی جانے والی تمام سفری پابندیاں ہٹالی جائیں گی جس کے بعد لوگ ہوائی، بحری اور زمینی راستوں سے مملکت میں آ اور جاسکیں گے۔

سفری پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے سال 2020 ختم ہونے سے 30 دن پہلے وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق اعلان کیا جائے گا، عین ممکن ہے کہ ایئر پورٹس ، بندرگاہوں اور سٹیشنز پر کورونا کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات بھی کیے جائیں۔

عرب نیوز کا کہنا ہے کہ عمرہ پر عائد پابندی کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔ کورونا وائرس کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس بارے میں منصوبہ بندی کی جائے گی۔

مزید :

عرب دنیا -