حکومتی سرپرستی کے بغیر انڈسٹری ترقی نہیں کرسکتی، آمنہ ملک

حکومتی سرپرستی کے بغیر انڈسٹری ترقی نہیں کرسکتی، آمنہ ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کی معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ ملک نے کہا ہے کہ حکومتی سرپرستی کے بغیر شوبز انڈسٹری عروج حاصل نہیں کر سکتی،شوبز انڈسٹری میں میعاری کام کرنے والوں کو کچھ حکومتی سپورٹ تو ہماری شوبز انڈسٹری سب سے آگے ہو۔ ان دنوں نجی چینل سے پیش کئے جانے والی ڈرامہ سیریلز ”نند“اور”فریاد“میں میرے کردار بہت پسند کئے جا رہے ہیں۔آمنہ ملک نے کہا کہ پاکستان میں جو ٹیلنٹ ہے وہ کسی اور ملک میں نہیں ہمارے فنکاروں کی صلاحیتوں کو پوری دنیا میں مانا جاتا ہے،ایک سوال کے جواب میں آمنہ ملک نے کہا کہ موجودہ دور میں ماضی کی طرح ایک بار پھر ملکی فلموں اور ٹی وی ڈراموں کا میعار اے ون ہو چکا ہے،انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ایک بار پھر ہماری فلموں اور ڈراموں کی پوری دنیا میں طوطی بولنے لگے گااس کے علاوہ ہماری ویب سیریز پربھی بے حد میعاری کام دیکھایا جارہا ہے سوشل میڈیا کا دور ہے ہر دوسرا شخص یو ٹیوب کو ترجیح دے رہا ہے اس لئے یوٹیوب چینلوں پر بھی میعاری کا دیکھانا بے حد ضروری ہو گیا ہے۔

مزید :

کلچر -