فلم انڈسٹری جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی، راجو حسین

  فلم انڈسٹری جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی، راجو حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف کوریوگرافر راجوحسین نے کہاہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری میں جس تیزی سے ترقی دیکھنے کوملی ہے اور فلمیں بننا شروع ہوئی ہیں اس نے امید کی ایک نئی کرن پیدا کردی  نوجوانوں کا شاندار کارنامہ ہے کیا ہی اچھا ہو کہ ہمارے فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر پاکستان کی میوزک انڈسٹری کو بھی اس بحران سے نکالنے میں کردار ادا کریں۔
 اس طرح بھر پور محنت کریں۔راجو حسین  نے مزیدکہا کہ ہماری فلمیں اچھے میوزک کے بغیر نامکمل نظر آتی ہیں۔ان کاکہناتھا کہ میوزک انڈسٹری کو ایک بار پھر زندہ کرنے میں ہماری فلمیں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں، آج ہماری موسیقی دور جدید میں داخل ہوچکی ہے اسے پرموٹ کرنے کی ضرورت ہے اور یہ آج کے دور میں بننے والی فلموں کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔

مزید :

کلچر -