اداکاری بچپن کاشوق،نیا ڈرامہ شائقین پسند کرینگے، علیزے

اداکاری بچپن کاشوق،نیا ڈرامہ شائقین پسند کرینگے، علیزے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکاری پچپن کا شوق ہے اسے کبھی نہیں چھوڑ سکتی جب تک دم ہے شوبز میں کام کرتی رہوں گی ان خیالات کا اظہار اداکارہ علیزے نے خصوصی گفتگو میں کیا،انہوں نے کہا کہ میرا نیا ڈرامہ پرستاروں کو بے حدپسند آئے گاانہوں نے مزید کہا کہ اداکاری ہو یا ماڈلنگ محنت اور لگن سے کام کیا جائے تو اسے ضرور پسند کیا جاتا ہے۔لائبہ علی پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی ویب سیریز”گردش دوراں“کے کھیل ”انجام“میں میرا رول دیکھ کر ناظرین داد دیئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔
۔ایک سوال کے جواب میں علیزے کا کہنا تھا کہ میں اداکاری کے ساتھ ساتھ ذاتی کاروبار بھی کررہی ہوں۔میرے ذاتی خیال میں صرف شوبز سے زندگی کی گاڑی کو چلانا ممکن نہیں ہے۔میں نے ہمیشہ اپنا ہر کام محنت اور لگن سے انجام دیا ہے۔ 

مزید :

کلچر -