شمعون عباسی فلم ’’ابھی نندن کم آن“ میں بھارتی پائلٹ بنیں گے

 شمعون عباسی فلم ’’ابھی نندن کم آن“ میں بھارتی پائلٹ بنیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)اداکار شمعون عباسی کامیڈی فلم ’’ابھی نندن کم آن“ میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن بننے کے لئے تیار ہیں۔ خلیل الرحمٰن قمر پاکستان میں گرفتارکئے گئے بھارتی ایئر فورس کے پائلٹ ابھی نندن پر مبنی کامیڈی فلم ’ابھی نندن کم آن‘ بنانے جا رہے ہیں جس کی کہانی خود انہوں نے تحریر کی ہے۔فلم میں ابھی نندن کا مرکزی کردار شمعون عباسی کریں گے۔ فلم کی شوٹنگ جلدشروع ہوگی جبکہ فلم کی ریلیز کے حوالے سے خاص بات یہ ہے کہ یہ کامیڈی فلم جلد سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم کی فائنل کاسٹ جلد ہی منظر عام پر لائی جائے گی۔

مزید :

کلچر -