شالیمار، نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے22سالہ نوجوان کو قتل کر ڈالا

شالیمار، نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے22سالہ نوجوان کو قتل کر ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کرائم رپورٹر)شالیمار کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے 22سالہ نوجوان کو قتل کر دیا پولیس نے نعش پو سٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق نامعلوم ملزمان نے 22سالہ ابو اویس کو چہرے پر فائر نگ کر دی جس کے نتیجے میں ابو اویس موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے مقتول کے والد کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا والد رشید خان نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس کے بیٹے کے موبائل پر کسی کو فون آیا اور وہ گھر سے باہر چلا گیا تھوڑی دیر بعد اسے اطلاع ملی کی اس کے بیٹے ابو اویس کو نامعلوم ملزمان نے پیپل پیر دربار سحر روڈ پر چہرے پر فائر مار کر قتل کر دیا جب میں وہاں پہنچا تو ابو اویس کی خون میں لت پت پڑا تھا اور اس کی موت واقع ہو چکی تھی اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے وقوعہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے  تاہم اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔

مزید :

علاقائی -