بھکاریوں کیخلاف آپریشن، 436افراد گرفتار، 347مقدمات درج 

  بھکاریوں کیخلاف آپریشن، 436افراد گرفتار، 347مقدمات درج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)  پیشہ ور گداگروں کیخلاف بڑے پیمانے پرآپریشن کا آغاز کر دیا گیا سی سی پی او لاہو نے  اعلٰی سطح کے اجلاس میں اس مقصد کے لئے لاہور پولیس کے مختلف یونٹس اور دیگر اداروں پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں جنہوں نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے عادی اورجرائم پیشہ بھکاریوں کے خلاف ایک ہی روز میں 347 مقدمات درج کرکے 436 ملزمان کوگرفتار کر لیا  ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سٹی ڈویژن میں 55، کینٹ ڈویژن میں 28 اور سول لائنز میں 50،اقبال ٹاؤن ڈویعن میں 57، صدر ڈویژن میں 79 جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 78 مقدمات درج کئے گئے۔مزید براں رات گئے آوارہ گردی پر 36 ملزمان کو بھی دھر لیا گیا ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گداگروں کی پشت پناہی کرنے والے منظم گروہ کو پکڑنے کیلئے سی آئی اے نے بھی کام کرنا شروع کردیا۔
ہے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ڈویعنل ایس پیز کو گداگری پر زیروٹولرنس اپنانے کی ہدایت کی ہے۔غلام محمود ڈوگر کی ہدایات کی روشنی میں گداگری کے جرم میں پکڑے جانے والے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو دیا جائے گا جبکہ نشے کے عادی گداگروں کو بیگرز ہومز میں بجھوایا جائے گا۔معذوری کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔سی سی پی او لاہور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔

مزید :

علاقائی -