کیریبین لیگ،سینٹ کٹس اور ٹرینبا گونائٹ کل مدمقابل

کیریبین لیگ،سینٹ کٹس اور ٹرینبا گونائٹ کل مدمقابل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سینٹ کٹس (اے پی پی):کیریبین پریمیئر لیگ میں کل  آخری لیگ میچ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس اور ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سینٹ کٹس میں جاری سی پی ایل اختتامی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، پیر کو 30 ویں اور آخری لیگ میچ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس اور ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں وارنر پارک میں آمنے سامنے ہوں گی۔ سینٹ کٹس کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
 جبکہ ٹرینباگو 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔