کیریبین لیگ، سینٹ کٹس نے ٹرینباگو کو شکست دیدی

کیریبین لیگ، سینٹ کٹس نے ٹرینباگو کو شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سینٹ کٹس (اے پی پی):کیریبین پریمیئر لیگ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کو بآسانی 8 وکٹوں سے ہرا دیا، ایون لوئس نے ناقابل شکست سنچری بناکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ لیگ کے 27 ویں میچ میں ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ کولن منرو 47 اور سنیل نارائن 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ڈومنک ڈیرکس اور جان روس نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سینٹ کٹس نے مطلوبہ ہدف ایون لوئس کی شاندار سنچری کی بدولت 14.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، لوئس نے 52 گیندوں پر  ناقابل شکست 102 رنز بنائے، انہیں میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔