محمد حفیظ بورڈ سے نالاں، اہم پریس کانفرنس کا امکان

محمد حفیظ بورڈ سے نالاں، اہم پریس کانفرنس کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)آل راؤنڈر محمد حفیظ اور پاکستان کرکٹ بورڈ میں پھر کشیدگی، پی سی بی کی ہدایت پر حفیظ ویسٹ انڈیز میں جاری کیریبین پریمئیر لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس پہنچ گئے۔پی سی بی نے حفیظ کو بارہ ستمبر تک واپسی کی ڈیڈ لائن دی تھی جسے مدنظر رکھتے ہوئے سابق کپتان سی پی ایل چھوڑ کر واپس آگئے۔حفیظ کو اٹھارہ ستمبر تک این او سی جاری کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اچانک بلانے پرمحمد حفیظ بورڈ سے نالاں ہیں اور وہ ایک سے دو روز میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔رواں سال جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے پہلے بھی حفیظ کو نجی لیگ چھوڑ کر جلد آنیکی ہدایت کی گئی تھی تاہم بائیوسیکورببل کا حصہ نہ بننے پر انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا محمد حفیظ کیریبین لیگ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے گئے تھے اور اب اچانک واپسی پر کافی حیرت میں ہیں اس حوالے سے امید کی جارہی ہے کہ وہ جلد پریس کانفرنس کریں گے۔