افغان بورڈ کا آسٹریلیا سے تاریخی ٹیسٹ میچ منسوخ نہ کرنے کا مطالبہ

   افغان بورڈ کا آسٹریلیا سے تاریخی ٹیسٹ میچ منسوخ نہ کرنے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کابل (این این آئی)افغان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا سے تاریخی ٹیسٹ میچ منسوخ نہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔افغانستان میں طالبان کی جانب سے خواتین کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد آسٹریلیا نے ٹیموں کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ منسوخ کرنے کی دھمکی دی تھی۔افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ 27 نومبر کو ہوبارٹ میں شیڈول ہے۔افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حامد شنواری نے کہا کہ کھیل کو منسوخ کرنا ثقافت اور مذہبی اقدار کو تبدیل نہیں کرے گا۔