قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی جی ٹی او نے جرمانہ عائد کردیا

 قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی جی ٹی او نے جرمانہ عائد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ جنر ل ٹریڈ آرگنائیزیشن(ڈی جی ٹی او)نے رولز کی خلاف ورزی اور تاجر تنظیموں کیلئے شدہ فریم ورک کی خلاف ورزی پر لاہور میں ھارڈ ویر مرچنٹس ایسوسی ایشنکے سیکرٹری جنرل کو پچاس ہزار روپے جرمانہ عائدکیا ہے جبکہ ایسوسی ایشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گزشتہ تین سالوں کی آڈٹ رپورٹ جمع کرائیاور ھارڈ ویر ایسوسی ایشن کیالیکشن شیڈول کا اعلان کرے تاکہ 30 ستمبر تک الیکشن کا پراسیس مکمل ہو سکے اس ضمن میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر طاہر منظور چودہری نے ڈائریکٹوریٹ جنر ل ٹریڈ آرگنائیزیشن(ڈی جی ٹی او)کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے انہوں نے کہاکہ حال ہی میں سولہ سے زیادہ ایسی تاجر تنظیموں کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں جو کئی سالوں سے نہ تو حسابات رکھ رہے تھے اور نہ ہی اجلا س منعقد کرنے کے علاوہ ڈائریکٹوریٹ جنر ل ٹریڈ آرگنائیزیشن کے تاجر تنظیموں کے لئیطے شدہ فریم ورک کے مطابق کام کر رہے تھیانہوں نے جعلی کاروباری تنظیموں کو انتباہی نوٹس بھیجنے کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہیکہ اس فیصلہ  سے فیڈریشن پاکستان آف چیمبرز آف کامرس کے معاملات میں شفافیت اورکاروباری برادری کے حقیقی نمائندوں کے انتخاب میں مدد ملے گی اس فیصلہ سے موجودہ حکومت کے ٹرانسپیرنسی کے وژن کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔
 انہوں نے ٹریڈ ا?رگنائیزیشن کیموجودہ ڈائیریکٹر جنرل ملک ریاض احمد کی خدمات کو سراھا اور کہا کہ جن جعلی تنظیموں کو انتباہی نوٹسز جاری کئے گئے ہیں وہ منفی پراپیگنڈہ کے ذریعہ ایسے اقدامات کی مخالفت کر رہیں ہیں لیکن حقیقی تاجر تنظیمیں ڈٹ کر ان کا مقابلہ کریں گی ملک میں شفافیت کے فروغ کے لئے حکومت کیساتھ ایسے اقدامات کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گی

مزید :

کامرس -