آم کے پودے لگانے کا عمل وسط ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

  آم کے پودے لگانے کا عمل وسط ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور  (اے پی پی):محکمہ زراعت نے باغبانوں کو آم کے نئے پودے لگانے کا عمل وسط ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ جوباغبان وکاشتکار آم کے نئے پودے لگاناچاہتے ہوں وہ مذکورہ مدت کے دوران نئے پودے لگالیں تاکہ ان کی بروقت بڑھوتری کا سلسلہ شروع ہوسکے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ  نے ''اے پی پی''کوبتایا کہ ماہ اگست نئے پودے لگانے کے لئے انتہائی موزوں ہے، باغات میں لگانے کے لئے آم کے ایسے پودوں کا انتخاب کیاجائے جودرمیانے قدکے ہوں اور ان کی عمر3سال سے زائدنہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ روٹ سٹاک اور سائن کی موٹائی تقریبا برابر ہونی چاہئیے، پودے چھتری نما اور ان کی تین سے چار شاخیں ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ پیوندکی اونچائی زمین سے 20سے 30سینٹی میٹر ہواورپودا نرسری میں تبدیل شدہ ہو یا اس کی جڑ نیچے سے کاٹی گئی ہو جس کا تنابھی زخمی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پودوں کی گاچی 25سینٹی میٹرچوڑی اور لمبائی30سے 35میٹرتک ہو۔
 

مزید :

کامرس -