معاشی ترقی کیلئے کاروباری طبقہ کو سہولیات دی جائیں، حافظ احتشام

معاشی ترقی کیلئے کاروباری طبقہ کو سہولیات دی جائیں، حافظ احتشام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
فیصل آبا  (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرانجینئر حافظ احتشام جاوید نے کہا کہ پاکستان کی مجموعی ترقی کا تمامتر انحصار چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں پرہے لہذا معاشی ترقی کیلئے کاروباری طبقہ کو خصوصی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے نیز پنجاب میں صنعت و تجارت کے فروغ کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے بزنس کمیونٹی، حکومت پنجاب اوردیگر متعلقہ اداروں کو مربوط اور منظم کوششیں کرنا ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مجموعی ترقی کا تمام تر انحصار چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں پرہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دودھ پیدا کرنے والے ملکوں میں چوتھانمبر ہے اسی طرح پاکستان نہ صرف پھلوں کی پیداوارمیں خودکفیل ہے جبکہ ان کا ایک بڑا حصہ ضائع بھی ہو جاتاہے۔
 مزید برآں پاکستان سے حلال گوشت کی برآمدات کے بعد وسیع امکانات موجود ہیں مگر ابھی تک ہم ان شعبوں کو جدید سائنسی خطوط پر ترقی ہی نہیں دے سکے جس کی وجہ سے ان شعبوں میں عالمی سطح پر پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈیری، ہارٹیکلچر اور لائیو سٹاک کے شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے مگر ان اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کوٹرن کی یا روڈ میپ ہی میسر نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چیمبر نے مختلف ممالک کے سفیروں کو مدعوکرنے کا سلسلہ شروع کررکھاہے تاکہ ان کے ساتھ مختلف صنعتی، کاروباری، تجارتی، درآمدی، برآمدی شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال یقینی بنایاجاسکے۔

مزید :

کامرس -