ہفتہ، اتوار کی چھٹی ختم کی جائے: صفدر علی بٹ

ہفتہ، اتوار کی چھٹی ختم کی جائے: صفدر علی بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سٹی رپورٹر)حکومت ہفتہ، اتوار کی چھٹی ختم کرے، مخصوص وقت کیلئے کاروبار کی پابندی اور ہفتے میں دو روز کی بندش کے فیصلے سے معاشی مشکلات کاشکار تاجر طبقے کی کمر ٹوٹ رہی ہے۔ان خیالات کا  اظہار صدرلبرٹی مارکیٹ بورڈ صفدر علی بٹ نے بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صفدر علی بٹ نے کہا کہ  حکومت کسی بھی طرح کے فیصلوں میں تاجروں کو اعتماد میں لینامناسب نہیں سمجھتی جو تشویشناک ہے۔اگر حکومت نے معیشت اور عوام کی زندگی دونوں کو بچانا ہے تو پھر اتفا ق رائے سے فیصلہ کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹیکسز کے نظام کو آسان کرنے کی بجائے مزید پیچیدہ کر دیا گیا ہے،عوام اور تاجروں سمیت ہر طبقے پر ان ڈائریکٹ ٹیکسز کے بوجھ میں اضافہ ہو رہا ہے،حکومت ٹیکس ریٹس کی شرح کو سنگل ڈیجٹ میں لا کر فکس ٹیکس کا نظام متعار ف کرائے۔ حکومت پالیسی سازی میں سولو فلائٹ کی بجائے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے، بجٹ میں ایسے فیصلے کئے گئے ہیں جس سے خوف و ہراس کی فضا پھیل رہی ہے، ایف بی آر نئے ٹیکس گزاروں کو تلاش کرنے کی بجائے پہلے سے ٹیکس نیٹ میں شامل افراد کو نوٹسز کے ذریعے ہراساں کرتاہے اور اصلاح کے حکومتی دعوؤں کے باجود یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے ہر طبقے کی مشکلات بڑھ رہی ہے،80فیصد سے زائد ان ڈائریکٹ ٹیکسز کا بوجھ ہے،ٹیکسز کے نظام کو آسان کرنے کی بجائے مزید پیچیدہ کر دیا کہا کہ حکومت پالیسی بناتے وقت اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کو اپنی توہین سمجھتی ہے،اگرحکومت کا یہی رویہ رہا تو کاروبار ی افراد میں پائی جانے والی بے چینی اور اضطراب شدید ہو گا۔اور اس کے بعد حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔

مزید :

کامرس -