قائد اعظم اسلامی اصولوں پر مکمل اعتماد رکھتے تھے، ڈاکٹر اشرف آصف جلالی

قائد اعظم اسلامی اصولوں پر مکمل اعتماد رکھتے تھے، ڈاکٹر اشرف آصف جلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے سربراہ و تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم وفات کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اسلامی اصولوں پر اعتماد اور ختم نبوت ؐ پر اعتقاد سے مسلمانانِ ہند کو آزادی کی منزل سے ہمکنار کیا۔ آپ نے دو قومی نظریے پر محکم یقین کی قوت سے کانگریسی بلاؤں اور کانگریسی ملّاؤں کا مقابلہ کیا۔اسرائیل کے قیام کے بعد قائد اعظم محمد علی جناح اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ نہایت ایمانی اور بصیرت افروز فیصلہ تھا۔ اسرائیل کے بارے میں تمام مسلم ممالک نے 1948ء میں متفقہ فیصلہ کیا تھا کہ اسے تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم قائد اور اقبال کے پاکستان کو مغربی سازشوں سے بچا کر تجلیاتِ مدینہ منورہ کا مرکز بنانا چاہتی ہے۔