اتفاق رائے کے بغیر الیکشن ایکٹ میں ترمیم انتخابی نتائج کو ناجائز بنائیگی،شہزاد سعید چیمہ

 اتفاق رائے کے بغیر الیکشن ایکٹ میں ترمیم انتخابی نتائج کو ناجائز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپا رٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت پہلے فیصلہ کر لے کہ وہ الیکشن ترامیم قوم پر مسلط کرنا چاہتی ہے یا اتفاق رائے سیاسی فیصلہ سازی صحیح فورم پر نہ کی گئی تو اعتماد سازی کو زک پہنچے گی۔ اتفاق رائے کے بغیر الیکشن ایکٹ میں ترمیم انتخابی نتائج کو ناجائز بنائیگی ترامیم میں کئی سوالات کے جواب نہیں۔
سیکرٹری اطلاعات پی پی وسطی پنجاب  نے کہا کہ الیکشنز ایکٹ میں ترمیم سے الیکشن کمشن ای وی ایم ٹیکنالوجی اور اسکی قسم کا تعین کر سکے گا شق 84تا 90 کی تبدیلی پارلیمانی اختیار پر سمجھوتے کے مترادف ہو گی اوورسیز ووٹرز کے پوسٹل بیلٹس کی الیکٹرول رولز میں نشاندہی کا کیا میکنزم ہو گا۔