تحفظ ختم نبوت کیلئے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں،پیر عبدالقدوس

 تحفظ ختم نبوت کیلئے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں،پیر عبدالقدوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء  اسلام س پنجاب کے امیر پیر عبدالقدوس  لاہورع ڈویژن کے ناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین سمیت دیگر نے  کہاہے کہ تحفظ ختم نبوت کے لئے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں اور مینار پاکستان  کانفرنس کی کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ مملکت خداد پاکستان کی عوام علماء  کے شانہ بشانہ اس ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
مینار پاکستان ختم نبوت کانفرنس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے  پاکستانی عوام اس ملک میں قادیانیت کی غیر اسلامی اور غیر آئینی سرگر میوں کو روکنے کئے قانوں اور آئین کے مطابق متحد و متفق ہیں۔ علماء نے کہا کہ 7 ستمبر 1974 کا دن اس ملک کی تاریخ میں ایک یاد گار دن کے طور پر بطور یوم تحفظ ختم نبوت اور ختم نبوت کے تحفظ کے سلسلہ میں یوم فتح کے طور منایا جاتا ہے اور اس دن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے نبی آخر الزمان ختم النبیین حضرت محمدؐ کی ختم نبوت کے تحفظ کو اس ملک کے آئین اور قانون کا حصہ قرار دیا انہوں نے کہا کہ اس آئینی ترمیم کے تحفظ کے لئے پوری قوم یک آواز ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران مہگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہیں آئے روز اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو فاقوں پر مجبور کردیا ہے۔