کیا کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن سے کورونا نہیں پھیلتا؟ کاشف مرزا

    کیا کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن سے کورونا نہیں پھیلتا؟ کاشف مرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈزالیکشنز اور سیاسی سرگرمیوں سے کیا کورونا نہیں پھیلتا؟ ان خیالات کااظہار کاشف مرزا صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پربچوں کو آزادی اورتعلیم پر پابندی حکمرانوں کی تعلیم دشمنی کا واضح ثبوت ہے۔ ملک بھرکوویڈاوسط شرح چھ فیصد ہونے کے باوجود تعلیمی ادارے بند کرناتعلیم دشمنی ہے۔اکثرشہروں میں شرح دو فیصد سے بھی کم ہے۔مارکیٹ میں ایس این سی کی نئی کتابوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے سکولزصرف حکومت کی اپنی نااہلی وخراب کارکردگی چھپانے کے لیے بند کیے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے پروازیں اور پناہ گزین کوویڈ کا ہر نیا روپ لے کر پاکستان اتر رہے ہیں اور اسکی سزا طلبا کو تعلیم بند کرکے دی جارہی ہے مسلسل تعلیمی ادارے بند کرکے پانچ کروڑ طلبا کاگذشتہ 18 ماہ سے تعلیمی نقصان کا ازالہ ناممکن ہے۔تاحال10ہزار سے زائد پرائیویٹ سکولزمستقل بند، 7لاکھ ٹیچرزپیشہ چھوڑ چکے ہیں۔
کل5کروڑ طلبا میں سے 50% طلبا تاحال واپس نہیں آئے۔تعلیم و تدریس کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ کاشف مرزا نے مزید کہا کہ سب کچھ کھلا ہے،تعلیمی دروازے بند کرنا بنیادی آئینی حق سیانحراف ہے۔سیاستدانوں کو اگربچوں کیمستقبل کااحساس ہے تواپنی الیکشن وسیاسی سرگرمیاں بندکریں زیراعظم، چیف جسٹس،آرمی چیف اورNCOC الیکشن سرگرمیاں اورغیر قانونی سیاسی اجتماعات رکوائیں۔