مسلسل بڑھتی مہنگائی کی مذمت کرتے ہیں،حاجی امداد 

مسلسل بڑھتی مہنگائی کی مذمت کرتے ہیں،حاجی امداد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن لاہور کے نائب صدر و سابق رکن پنجاب اسمبلی حاجی امداد حسین نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  نالائق حکمرانوں کی ناکام معاشی پالیسیوں نے عوام کو زندہ درگور کردیا ہے۔ سخت مہنگائی اور بے روز گاری کی وجہ سے لوگ فاقوں پر مجبور ہیں،انہوں نے کہا کہ  نا اہل حکمرانوں نے روشن پاکستان کو ایک مرتبہ پھر اندھیروں میں دھکیل دیاہے۔دنیا کی معیشت بہتری کی طرف جبکہ نالائق حکمرانوں ن عوام کو فاقون کی طرف دھکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی کوششوں سے  ملکی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کیا تھا۔
 اس حکومت کا واحد کارنامہ یہی ہے کہ اپنی ناکامیوں اور نا اہلیوں کا ملبہ مخالفین پر پھینک دیتی ہے۔