ڈاکٹر عبدالقدیر خان مخلص اور محب وطن انسان ہیں،مقررین

   ڈاکٹر عبدالقدیر خان مخلص اور محب وطن انسان ہیں،مقررین

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن ضلع لاہور کے زیر اہتمام محسن پاکستان اور وطن عزیز کے عظیم سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے پیر محمد راشد نقشبندی، پیر محمد رمضان نقشبندی، پیر سیداحمد ندیم شاہ، پیر حاجی محمد افتخار نقشبندی، پیر سید عدنان اکرم نقشبندی، پیر محمد عاصم نقشبندی، پیر محمد الیاس قادری اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل ضلع لاہور کے عہدیداران و کمیونٹی ورکرز کی کثیر تعداد شریک تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے ضلعی کوارڈینٹر پیر محمد راشد نقشبندی نے کہاکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک مخلص اور محب وطن انسان ہیں، سوشل میڈیا پر ان کے انتقال جھوٹی خبریں پھیلانا باعث تشویش ہے پیر سید عدنان اکرم نقشبندی کا کہنا تھاکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جلدصحتیابی اور ملکی سلامتی کیلئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -