رسول اللہؐ کی محبت مسلمان کے ایمان کی احساس ہے،علماء کرام

  رسول اللہؐ کی محبت مسلمان کے ایمان کی احساس ہے،علماء کرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام جامعہ انوار مدینہ رسول پارک عقب جنرل ہسپتال میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس جے یو پی پنجاب کے نائب صدر مولاناحافظ محمد سلیم اعوان کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے عظیم سکالر صاحبزادہ مفتی میاں تنویر احمد کوٹلوی،جے یو پی پنجاب کے صدر مولانا حافظ نصیر احمد نورانی، مفتی تصدق حسین،مولانا نذر احمد سعیدی، مفتی جمیل رضوی، حافظ لیاقت علی رضوی،مولانا مستنصر نورانی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔مفتی میاں محمد تنویر کوٹلوی نے کہا کہ رسول اللہؐ کی محبت مسلمان کی متاع حیات اور ایمان کی احساس ہے۔ رسول اللہ کے غلام اپنی زندگیاں،اپنے مال،اپنی اولاد،اپنے والدین قربان کرکے بھی رسول اللہ ؐ کی ناموس کا دفاع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گستاخان رسول کو یہ غلط فہمی ہوئی کہ وہ رسول اللہؐ کی شان میں گستاخی کرکے مزید زندہ رہ سکیں گے۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قادیانیوں کو فوج کے کلیدی عہدوں سے فارغ کیا جائے۔
 کیونکہ قادیانی جہاد کو حرام کہتے ہیں اور پاکستانی فوج جہاد فی سبیل اللہ کے لئے بنائی گئی۔