حکومت سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کیلئے وسائل بروئے کار لا رہی ہے: یاسمین راشد

حکومت سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کیلئے وسائل بروئے کار لا رہی ہے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 سرگودھا(بیورو رپورٹ) صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب بھر کے شہری و دیہی سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کو گھر کے قریب صحت کی بنیادی سہولت کی فراہمی کیلئے ماسٹر پلان ترتیب دیا گیا ہے جس کے آنے والے وقت میں بہترین نتائج برآمد ہونگے۔ انصاف ڈاکٹر فورم سرگودھا کے وفد جس میں سرپرست ڈاکٹر وقاص لطیف بیگ، سینئر رہنما پنجاب ڈاکٹر رائے نوید، ڈاکٹر عثمان امتیاز شامل تھے سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صحت کے شعبہ کو ایمر جنسی کے طور پر لیا ہے اور عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کپتان کی ٹیم دن رات کوششیں کر رہی ہے، ٹیچنگ، ڈسٹرکٹ، تحصیل اور بنیادی مراکز صحت سطح کے ہسپتالوں کی خود نگرانی کر رہی ہوں اور گاہے بگاہے چھاپے مار کر سستی، کاہلی کے مرتکب ملازمین کیخلاف کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر وقاص لطیف بیگ، ڈاکٹر رائے نوید و دیگر نے صوبائی وزیر صحت کو بتایا کہ آئی ڈی ایف پنجاب کے صدر محسن رانجھا کی قیادت میں ڈاکٹروں کے مسائل کے حل اور مریضوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر سطح پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور اس ضمن میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے عناصر کا قلع قمع کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم کے ویژن کو آگے بڑھانے کیلئے آئی ڈی ایف اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ 
 یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -