سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 4.3ریکارڈ، زلزلہ پیما مرکز

     سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 4.3ریکارڈ، زلزلہ پیما ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سوات (آن لائن) سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 143کلومیٹر تھی جبکہ مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کے  شدید جھٹکوں کے باعث شہری   کلمہ طیب کا ورد کرتے ہوئے  خوف  و ہراس سے  گھروں سے باہر نکل آئے ۔ زلزلے سے کسی جانی  و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلہ

مزید :

صفحہ آخر -