ہوپ پنجاب کے تیسرے کامیاب امیدوار کافیصلہ نہ ہو سکا 

  ہوپ پنجاب کے تیسرے کامیاب امیدوار کافیصلہ نہ ہو سکا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ پنجاب کے تیسرے کامیاب امیدوار کافیصلہ نہ ہو سکا۔ فیصل لیاقت نے ٹاس کرانے سے پہلے دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر دیا۔ فاؤنڈر گروپ کا اپنے ہی نامزد کردہ الیکشن کمیشن پر تحفظات کا اظہار، 11ستمبر کے الیکشن میں پنجاب کی 3ایگزیکٹو ممبران کی نشستوں پر خدمت، یونائٹیڈ اور جعفریہ الائنس کے دو مشترکہ امیدواران امتیاز الرحمن چوہدری اور سعید احمد ملک کامیاب ہو گئے تھے چوہدری محمد اکبر، فیصل لیاقت اور ملک اسلم بھٹہ کے ووٹ ٹائی ہو گئے تھے ہوپ میمورنڈم کے مطابق ایسی صورت میں فیصلہ ٹاس پریا قرعہ اندازی سے ہو تا ہے۔ الیکشن کمیشن نے 12ستمبر کا ووقت دیا تھا مگر فیصل لیاقت کی طرف سے دوبارہ گنتی کی تحریری درخواست پر ٹاس کا فیصلہ ملتوی ہوگیا ہے۔
فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -