شہزاد چوہدری کا خدمت،یونائٹیڈ اور جعفریہ الائنس کے مشترکہ امیدواروں کی کامیابی پر اظہار تشکر

 شہزاد چوہدری کا خدمت،یونائٹیڈ اور جعفریہ الائنس کے مشترکہ امیدواروں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) مسارات گروپ کے چیئرمین اور یونائٹیڈ گروپ کے سرپرست اعلیٰ محمد شہزاد چوہدری کی ہوپ پنجاب کے الیکشن میں خدمت یونائٹیڈ اور جعفریہ الائنس کے مشترکہ امیدواروں کی شاندار کامیابی پر اظہار تشکر۔ شہزاد چوہدری نے بھی فاؤنڈر گروپ سے جنوبی پنجاب کی ہر دل عزیز شخصیت اور معروف سماجی رہنما ملک اسلم بھٹہ کو موقع دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے فاؤنڈر گروپ نے ہمیشہ دعویٰ کیا ہے ہمیں جنوبی پنجاب سے بڑی محبت ہے اب عملی ثبوت دینے کا وقت آگیا ہے چیئرمین فاؤنڈر گروپ شاہد رفیق اتحاد کے مشترکہ امیدوار سے ٹائی ہونے والے چوہدری اکبر اور فیصل لیاقت کی قربانی دیں تا کہ اتحاد جو منشور اور تبدیلی کا نعرہ لے کر آیا ہے اس کو عمل کرنے کا موقع مل سکے۔ شہزاد چوہدری نے کہا پنجاب کے حج آرگنائز بالموم اور جنوبی پنجاب کے حج آرگنائزر نے بالخصوص اتحاد کے امیدواروں پربھر پوراعتماد کر کے تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔امتیاز الرحمن، سعید احمد ملک، اسلم بھٹہ کام کر کے دکھائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -