پولیس کامیڈیا کو الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ایکریڈیشن کارڈزکو تسلیم کرنے سے انکار 

پولیس کامیڈیا کو الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ایکریڈیشن کارڈزکو تسلیم کرنے سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں پولیس اہلکاروں نے میڈیا کو الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ایکریڈیشن کارڈزکو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے اندر جانے سے روکدیا۔تفصیلات کے مطابق پولنگ اسٹیشنوں کے باہرتعینات پولیس اہلکاروں نے میڈیا نمائندوں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایکریڈیشن کارڈ ہونے کے باوجود پولنگ اندر جانے سے روک دیا اور موقف اپنایا کہ انہیں میڈیا کو اندر جانے کی اجازت کے حوالے سے کوئی احکامات نہیں ملے۔پولیس اہلکاروں کی جانب سے قربان اینڈ ثریا ایجوکیشن کالج اورگورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول لاہور کینٹ میں میڈیا کو اندر سے جانے روکا گیا۔
پولیس انکار

مزید :

صفحہ اول -