کورونا سے 58افراد جاں بحق، 15سال کے بچوں کی ویکسی نیشن آج سے شروع

  کورونا سے 58افراد جاں بحق، 15سال کے بچوں کی ویکسی نیشن آج سے شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آئی این پی) ملک بھر میں کورونا سے مزید 58 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مجموعی اموات کی تعداد 26ہزار 720ہو گئی،3 ہزار 153 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے،پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہزار 15 ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جان لیوا وائرس سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 58افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 26ہزار 720ہو گئی، کورونا مثبت کیسز کی شرح 5اعشاریہ چار پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ اتوار کو این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 91ہزار 15ہے، مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 4 ہزار 520 ہو گئی۔ 3 ہزار 153 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے جبکہ 10لاکھ 86ہزار 785افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4لاکھ 13ہزار 182،سندھ میں 4لاکھ 44ہزار 464،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 68ہزار 258، اسلام آباد میں ایک لاکھ 2ہزار 617 اور بلوچستان میں 32 ہزار 569 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ آزاد آزاد کشمیر میں 33ہزار 268اور گلگت بلتستان میں 10ہزار 162افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ وفاقی وزیر اسد عمر  نے کہا  ہے کہ اسلام آباد ملک میں 50 فیصد کورونا ویکسینیشن والا پہلا شہر بن گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں  اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد میں 50فیصدآبادی کی کورونا ویکسینیشن ہوگئی، وفاقی دارالحکومت میں 71فیصد آبادی نے ویکسین کی پہلی ڈوز حاصل کی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق آج (پیر)سے 15 سے 17 سال کے نوعمر شہریوں کو ویکسین لگانے کا آغاز ہوگا۔بتایا گیاہے کہ اس عمر کے شہریوں کو فائزر ویکسین لگائی جائے گی اور یہ سہولت مفت فراہم کی جائے گی، اس عمر کے بچوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی سے حاصل کردہ ”ب“فارم کے ہمراہ قریبی ویکسی نیشن سینٹرز جائیں۔نوعمر بچے بھی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ رکھنے والے افراد کی طرح نادرا کی ویب سائٹ سے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح4.1فیصد ہوگئی۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ15مثبت کیسز کی شرح چارسدہ میں ریکارڈ کی گئی


کورونا

مزید :

صفحہ اول -