ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں سے شریف خاندان نے صرف عوام کا پیسہ ضائع کیا: فیاض الحسن

      ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں سے شریف خاندان نے صرف عوام کا پیسہ ضائع کیا: فیاض ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(این این آئی) وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت کے بہترین انتظامات اور عوامی خدمت کے جذبے کے باعث شدید بارش میں بھی لاہور کی سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں رہی، سردار عثمان بزدار کی جانب سے بنائے گئے انڈر گرانڈ واٹر سٹوریج ٹینک منصوبے نے عوام کو سہولت دی، لارنس روڈ پر کامیاب منصوبے کے بعد لاہور میں دس مختلف جگہوں پر زیر زمین واٹر سٹوریج ٹینک بنائے جائیں گے جن میں کشمیر روڈ، شیرانوالہ گیٹ، وارث روڈ، ریلوے اسٹیشن، کریم پارک اور دیگر علاقے شامل ہیں۔ واٹر سٹوریج ٹینکوں سے ان علاقوں میں بارشی پانی کے نکاس میں آسانی ہو گی۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ہر بارش کے بعد احمد فراز کا شعر "یونہی موسم کی ادا دیکھ کے یاد آتا ہے" اور شوباز شریف یاد آتے ہیں. شوباز شریف ہوتے تو لاہور کی سڑکوں پر جل تھل ہوتی، اور وہ لمبے بوٹ پہن کر اداکاری کرتے۔ انہوں نے کہا کہ آج تقریبا 330 ملی لیٹر بارش کے باوجود لاہور کی سڑکیں بارش کے فورا بعد صاف ہو گئیں۔ مزید دس زیر زمین واٹر سٹوریج ٹینک تعمیر ہونے سے نکاسی آب کے مسائل مزید کم ہو جائیں گے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ دور رس منصوبہ بندی سے کیا گیا کام ہی ایک حکومت کی نیک نیتی کا ثبوت ہے۔ ڈنگ ٹپا پالیسیوں سے شریف خاندان نے صرف عوام کا وقت اور پیسہ ضائع کیا۔ ن لیگ اداروں کو جدید مشینری اور ہنر مند افرادی قوت سے لیس کرنے کی بجائے نئی کمپنیاں بناتی رہی۔ آج بھی ن لیگی امیدوار بریانی کی پلیٹوں سے کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات میں عوام کا ووٹ لینے کے چکروں میں ہیں لیکن باشعور عوام اب بریانی اور بوتلوں کی بجائے عوامی خدمت کے جذبے کو ووٹ دے گی۔ ضمنی، جنرل، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر انتخابات کی طرح کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں بھی پی ٹی آئی جیت کر ہر محاذ پر اپوزیشن کو اپنی بہترین پرفارمنس سے شکست فاش دینے کی روایت قائم رکھے گی۔
فیاض الحسن چوہان 

مزید :

صفحہ اول -