مراد علی شاہ 3ماہ میں تیسری  بار امریکہ چلے گئے

مراد علی شاہ 3ماہ میں تیسری  بار امریکہ چلے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (آئی این پی) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نجی دورے پر امریکہ کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیراعلی سندھ کراچی ائیرپورٹ سے امارات ائیر لائن کی پرواز  ای کے 603 سے امریکا کے لیے روانہ ہوئے۔ مراد علی شاہ امریکا میں ایک ہفتہ قیام کریں گے، وہ امریکا میں پارٹی کارکنان اور دیگر حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔   وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا 3 ماہ میں یہ تیسرا امریکا کا دورہ ہے۔
مراد علی شاہ

مزید :

صفحہ اول -