مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس، آصف زرداری 29 ستمبر کو فرد جرم کیلئے طلب

   مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس، آصف زرداری 29 ستمبر کو فرد جرم کیلئے طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں آصف زرداری کو 29 ستمبر کو فرد جرم کیلئے طلب کر لیا۔ آٹھ ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس میں احتساب عدالت نے آصف زرداری پر فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی، سابق صدر کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو اشتہاری قرار دے کر کیس الگ کردیا گیا، ان کا شناختی کارڈ بلاک اور جائیداد ضبطگی کی کارر و ا ئی بھی شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ا?صف زراری کے فرنٹ مین کو احتساب عدالت نے بذریعہ اشتہار طلب کر رکھا تھا، عدالت نے مشتاق احمد کو 9 ستمبر تک پیش ہونے کی آخری مہلت دے رکھی تھی۔ جمعرا ت کی سماعت کے تحریری حکمنامے میں آصف زرداری کیخلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔
زرداری

مزید :

صفحہ اول -