ضلع مہمند‘ ٹرک اور موٹر کار میں تصادم‘ 7 افراد زخمی

ضلع مہمند‘ ٹرک اور موٹر کار میں تصادم‘ 7 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ضلع مہمند(پاکستان)تحصیل حلیمزئی کمال کور دوربا خیل میں ٹرک اور موٹر کار کے درمیان تصادم دو خواتین اور ایک بچے سمیت سات افراد شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع مہمندمیں ہفتے کے روز تحصیل حلیمزئی کے علاقہ کمال کور دورباخیل میں پشاور باجوڑ شاہرہ پر ٹرک اور موٹر کار کے درمیان تصادم ہوا۔ ریسکیو1122 مہمند کے غلنئی کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ اور زخمیوں لقمان ولد شاہ زمان،مشتاق ولد ظاہر،نور گل ولد شاہ زمان، نعمان ولد خائستہ رحمان،زوجہ شاہ زمان،زوجہ خائستہ رحمان سکنہ باجوڑ کوموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوے ڈسٹرکٹ ہسپتال غلنئی پہنچاکروہاں پر تین زخمیوں کو کور کرلیا گیا۔ اور چار شدید زخمیوں کو پشاور ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔