سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن‘ ملزمان گرفتار‘ اسلحہ برآمد

سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن‘ ملزمان گرفتار‘ اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) فقیر آباد سرکل پولیس نے تھانہ پہاڑی پورہ اور فقیر آباد کی حدود میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گزشتہ روز ہونے گرفتار ملزمان کا تعلق مختلف علاقوں سے ہے جو منظم منشیات فروش گروہوں کے کارندے ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم کے ساتھ ساتھ منشیات، شراب اور آئس سپلائی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے چار عدد پستول، 42 بوتل شراب، 105 گرام آئس اور 7 کلو گرام چرس بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق فقیر آباد سرکل پولیس نے گزشتہ روز مختلف جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کیا ہے جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد اعجاز نبی نے چار ملزمان صدام ولد فرید، افتخار ولد خلیل، جعفر ولد جمروز اور عدنان فرید ولد فرید خان جبکہ ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ امتیاز خان نے عبدالحلیم ولد ولی خان اور کلیم ولد نور اصغر کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزمان کا تعلق منظم منشیات سپلائرز گروہ سے ہے جو موٹر سائیکل کے ذریعے مخصوص گاہک اور مختلف منشیات ڈیلرز کو آئس، ہیروئن اور چرس سمیت شراب سپلائی کرنے میں ملوث ہیں، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 7 کلو گرام چرس، 42 بوتل شراب، چار عدد پستول، 105 گرام آئس برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے