جے ٹی آئی تعلیمی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ قبول نہیں کرینگے‘ آصف اللہ

جے ٹی آئی تعلیمی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ قبول نہیں کرینگے‘ آصف اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر) جمعیت طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری آصف اللہ مروت ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف تحریک میں اگر جیل جانا پڑا تو سب سے پہلے گرفتاری جمعیت طلباء اسلام دے گی۔ جمعیت طلباء اسلام طلبہ کی آواز بن کر تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف تمام طلباء تنظیموں کی مشاورت سے متفقہ طور پر بھر پور تحریک چلائے گی۔ آصف اللہ مروت ایڈووکیٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت طلباء اسلام غریب طلبہ و طالبات کی آواز بن کر تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف بھر پور تحریک چلائیگی۔ تعلیمی اداروں کی نجکاری طلباء کو تعلیم سے محروم کرنے کی سازش ہے۔جے ٹی آئی اس عمل کے خلاف بھرپور مزاحمت کرے گی اور اس سازش کو ناکام بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ جے ٹی آئی تعلیمی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے اور طلبہ و طالبات کے حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگی۔