وزیر دفاع کو اپنے ساتھی کی شکست نظر آ رہی ہے‘ اختیارولی

    وزیر دفاع کو اپنے ساتھی کی شکست نظر آ رہی ہے‘ اختیارولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی ترجمان ایم پی اے اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کی پولیس مثالی پولیس فورس ہے لیکن اس مثالی پولیس فورس کو وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرکے بے مثالی کر دیاہے نوشہرہ کینٹ بورڈ وارڈ نمبر 1کے آزاد امیدوار فیاض محمد خان کے ہاتھوں اپنی شکست دیکھ کران کو اور انکے اہل خانہ کو مختلف طریقوں سے ہراساں کرنا غیر جمہوری انداز اور اوچھے ہتکنڈے ہیں حکومتی جماعت ایسے ہتکنڈوں سے اپنی شکست کو فتح میں بدل نہیں سکتی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا اختیار ولی خان نے مزید کہا کہ اگر پرویز خٹک  اپنے سیاسی مخالفین کو ووٹ کے زریعے شکست نہیں دے سکتے تو ان کو یہ اختیار کس نے دیا ہے کہ ریاستی اداروں کے زریعے اپنے سیاسی مخالفین اور انکی اہلخانہ کو ہراساں کریں انہوں نے کہا کہ پولیس کے زریعے اپنے سیاسی مخالفین کو ہراساں کرنا کہاں کا انصاف ہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ وزیر دفاع نے کینٹ بورڈ انتخابات میں اپنی مرضی کا انتخابی عملہ بیٹھا یا ہوا ہے یہاں تک کہ پرائیویٹ سکولوں کی اساتذہ جن کی محکمہ تعلیم کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے ان کی بھی ڈیوٹیاں لگائیں گئیں ہیں، اور الیکشن کمیشن کی تو بات ہی کچھ اور ہے وہ تو سویا ہوا ہے انکے منہ میں تو دانت بھی نہیں۔