صوابی‘ منشیات کے 2 بین الصوبائی سمگلرز گرفتار

صوابی‘ منشیات کے 2 بین الصوبائی سمگلرز گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ)تورڈھیر پولیس اور نیٹ ٹیم کی منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ کاروائی کے دوران افغانستان سے تعلق رکھنے والے منشیات کے 02 بین الصوبائی سمگلرز گرفتار،2035گرام چرس برآمدکر لی۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس معظم جاہ انصاری کی وژن کے مطابق تشکیل شدہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم نیٹ اور ضلعی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او تورڈھیر سب انسپکٹر شفیق احمد بمع پولیس اور ٹیم اے ایس آئی فضل ربی نے دورانِ  ناکہ بندی مشکوک تیز رفتار رکشہ کو روک کر جسکی پچھلی سیٹ پر بیٹھے دو افراد بیٹھے کی تلاشی لی جا کر قبضے سے دو پیکٹ چرس کل وزنی 2035گرام برآمد ہو کر دونوں سمگلرز اکرام اللہ اور غلام اللہ ساکنان افغانستان حال ٹیکسلا کو گرفتار کیا جن کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔